نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کسانوں کے غازی پورسمیت کئی مقامات پر دھرنے جاری ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہوگئی ہیں۔ مظاہرین نے کہا ہے کہ کسانوں کی تحریک انگریزوں کے خلاف بھی کامیاب ہوئی تھی اب بھی مخالفین کو ہرا دیں گے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان مودی سرکار کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ گئے ، مظاہرین کا کہنا ہے کسانوں کی تحریک انگریزوں کے خلاف بھی کامیاب ہوئی تھی، اب بھی مخالفین کو ہرا دیں گے ، کاشتکار مودی کے گلے کی ہڈی بن گئے ، سنگھو، ٹکری اور غازی پور میں کسانوں کے دھرنے جاری ہیں۔ 1915 میں انگریزوں کے ہاتھوں جان دینے والے کسانوں کی یاد میں ٹکری بارڈ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔