لاہور(کر ائم ر پو رٹر)لاہور پولیس نے تھانوں میں بند موٹر سائیکلوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔تھانوں میں بند ایسی موٹر سائیکلیں جن کو مالکان واپس لینے نہیں آئے انہیں سپرداری پر دے دیا جائے گا۔ سپرداری پر ایسے افراد کو موٹر سائیکلیں دی جائیں گی جن کی موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں۔ اس حوالے سے تھانوں میں عرصہ دراز سے بند پڑی موٹر سائیکلوں کی لسٹیں تیارکرنا شروع کردی گئیں۔ تھانوں میں بندموٹرسائیکلوں کو550کی رپٹ لکھ کرتھانوں میں بندکیاگیاتھا۔متعدد موٹر سائیکلیں ایسی ہیں جن کے نمبربھی ٹیمپرکیے جاچکے ہیں ،نمبر ٹیمپرہونے سے ان کے اصل مالکان بارے میں بھی پتہ نہ چل سکا۔