سرینگر،واشنگٹن(این این آئی ،کے پی آئی )پاک امریکا پبلک افیئر کمیٹی نے بائیڈن حکومت سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔امریکا میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آگیا ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دی امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی نے ایک قرار داد کے ذریعے بائیڈن انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں غاصب فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔کمیٹی نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جرائم پر انتہا پسند لیڈروں اور بھارتی فورسز پر بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمے بنانے کی بھی اپیل کی ہے ۔شوپیاں سے پٹواری،سری نگر جموں شاہراہ سے کشمیری ٹرک ڈرائیور کی لاش برآمد ہوئی ہے ،قابض فورسز کی تلاشی کیا کارروائیاں جاری ہیں ،کورونا سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سرکاری افسروں پر سیاسی امور میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا کشمیر میں سرکاری افسران سیاسی امور کی انجام دہی کے لئے شرائط طے کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر ایک کشمیری ٹرک ڈرائیور کی لاش ملی ہے ۔منظور احمد لون نامی ٹرک ڈرائیور شاہراہ پر جواہر سرنگ کے قریب اپنے ٹرک میں مردہ حالت میں پایا گیا،کے پی آئی کے مطابق ادھر بھارتی فورسز نے سری نگر ، بارہمولہ ، بانڈی پور ، شوپیاں ، پلوامہ اور اسلام آباد اضلاع کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا، پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔