لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو سامنے آنے سے جو پراپیگنڈا ہورہا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔علی حیدر گیلانی نے پریس کانفرنس میں جو جواز پیش کیا مجھے تو بہت عجیب لگا ہے ،معاملے میں اگر کوئی چیز نکلتی ہے تو اس پر عدالت ہی کوئی فیصلہ کریگی۔ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کی وجہ سے تحریک انصاف کے ارکان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،اگر حفیظ شیخ شکست کھاجاتے ہیں تو بھی کام جاری رکھ سکتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ تحریک ا نصاف کے ارکان نے کہا کو جو لوگ پارٹی کیخلاف ووٹ دینگے ہم ان کی پٹائی کرینگے ،اس قسم کی باتیں کرنا کوئی سیاسی رویہ نہیں ۔حفیظ شیخ ایک ٹیکنو کریٹ ہیں،وہ سیاسی طور پر بھی سمارٹ ا ٓدمی ہیں،وہ اپنے پتے صحیح کھیل رہے ہیں۔ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ویڈیو کی تصدیق نہیں ہوئی،اگر علی حیدر گیلانی کی ویڈیو درست ثابت ہوتی ہے تو یہ کوئی صحیح اقدام نہیں کہ اس طرح ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جائے ۔ چاہے سینٹ الیکشن میں کرپشن ہو،ویڈیو زہوں ، وہ پی ٹی آئی سے منسلک ہیں،پہلی حکمران جماعت ہے جو بے جوڑ اعضا کا مجموعہ ہے ، ان کا ٹائی ٹینک ڈوبنا ہے اور آج اس کشتی میں پہلا سوراخ پڑ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلام آباد میں ٹوٹل 157اراکین ہے ، ہمیں مزید 15ووٹ چاہئیں، اس کیلئے دیگر ا رکان اور آزاد امیدوار بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ یوسف رضا گیلانی کو کامیابی دے گا۔تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اگر کوئی کسی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتاتا ہے تو یہ دونمبری ہے ۔انہوں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیوکی پوری تحقیقات ہونی چاہئے ،عمران خان تو شروع سے کہتے آئے ہیں کہ سینیٹ کے الیکشن میں ہمیشہ پیسہ چلتا ہے ،اوپن بیلٹ کیلئے عمران خان ترمیم لے کر آئے تو اپوزیشن نے مسترد کی۔