صنعائ(این این آئی)صنعا میں حوثی ملیشیا کے نہتے شہریوں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا گیا،عوامی حلقوں میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ،یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے نہتے شہریوں پر تشدد اور خواتین اور بچوں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز یمن میں سماجی کارکنوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو فوٹیج شیئر کی جس میں مسلح حوثی غنڈہ گردوں کو صنعا میں نہتے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے اور خواتین اور بچوں کو خوف زدہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔