لا ہو ر،کراچی،اوکاڑہ،قصور (کر ائم ر پو رٹر، سٹاف رپورٹر ،ڈسٹر کٹ رپورٹرز ) مختلف شہروں میں تین خواتین سمیت سات افراد نے خودکشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کی حدود ریلوے لائن ہلوکی میں 35 سالہ شخص عبدالحمید نے نا معلو م وجو ہا ت کی بنا پر ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کر لی۔ اوکاڑہ کے گاؤں 43/4-Lکی ساجدہ پروین نے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے کیڑے مار زہریلی دواپی کر زندگی ختم کرلی ۔ ظہیر آ با د کا لو نی چو نیا ں کی 16سا لہ شما ئلہ نے گھر یلو لڑا ئی جھگڑ ا سے دلبر داشتہ ہو کر کا لا پتھر کھا لیا اور ہسپتا ل میں ہلاک ہو گئی ۔کراچی میں ایم اے جناح روڈ تاج کمپلکس کے قریب انٹرسٹی بس اڈے پرایک شخص نے دوستی نہ کرنے پر لڑکی کوگولی مارکرخودکشی کرلی،زخمی لڑکی بس ہوسٹس ہے جسے تین گولیاں لگی ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ملک شاہ زیب اورزخمی لڑکی کی تنزیلا کے نام سے ہوئی ہے ۔نیوکراچی میں نوجوان ریحان نے گلے میں پھندالگا کر خودکشی کرلی۔ خانپور کی رہائشی 25 سالہ مسرت نے آئے روز کی گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہریلا سپرے پی کر موت کو گلے لگا لیا ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی بینک ملازم نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر کالاپتھر کھاکراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔