لاہور(کر ائم ر پو رٹر)شہر میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، کاروں وموٹرسائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا ،ذرا ئع کے مطابق مصطفی آباد ڈاکوؤں نے تنویر اور فیملی سے 8لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، باغبانپورہ ڈاکوؤں نے شاہد اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، کاہنہ ڈاکوؤں نے علی اور فیملی سے 9لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، چوہنگ ڈاکوؤں نے ادریس اور فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، بادامی باغ ڈاکوؤں نے ندیم سے 4لاکھ کی نقدی وموبائل فون، شاہدرہ ٹاون ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، ڈیفنس سیڈاکوؤں نے کار سوار فیملی سے 5لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، اچھرہ ڈاکوؤں نے محسن اور فیملی سے 6لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، قلعہ گجر سنگھ ڈاکوؤں نے امین چوہدری سے 5لاکھ کی نقدی وموبائل فون، فیصل ٹاون ڈاکوؤں نے غفران اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی وطلائی زیورات، اقبال ٹاون ڈاکوؤں نے شبیر احمد سے 5لاکھ کی نقدی وموبائل فون چھین لیا، گارڈن ٹاون، غالب مارکیٹ، ڈیفنس، راوی روڈ سے کاریں جبکہ اچھرہ، شفیق آباد، مصری شاہ، لٹن روڈ، مزنگ، گجر پورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔