برازیلیا(نیٹ نیوز) فلپائنی صدر نے خاتون سفیر کو گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پرعہدے سے معزول کردیا ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کی برازیل میں سابق سفیر ماریکو ماؤرو کی سرکاری رہائش گاہ میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کی فوٹیجز ملنے پر محکمہ جاتی کارروائی کے بعد خاتون سفیر کو معزول کردیا۔ ماریکو ماؤرو کی گزشتہ برس نیوز چینل نے سی سی ٹی وی فوٹیجز وائرل کی تھی جس میں خاتون سفیر کو گھریلو ملازمہ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔فلپائنی صدر نے سفیر کو برخاست کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے ۔