BN

اسلام آباد


قومی اسمبلی؛ معاہدہ پارلیمنٹ میں لانے کے پابند:وفاقی وزرا،حکومت آگ سے کھیل رہی: اپوزیشن

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،صباح نیوز)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی معاملے پر شدید تنقید کی گئی جب کہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ مذہبی جماعت کے ساتھ مذاکرات کے 2 دور ہوچکے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں، ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر ہم ٹی ایل پی سے پیچھے نہیں ، وزیر مذہبی امور نورالحق قادری تفصیلی بیان د ینگے ۔جے یو آئی (ف) کے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ کیا عمران خان اور ان کے حامیوں نے
مزید پڑھیے


کورونا: مزید 73 اموات ، پاکستان اور برطانیہ کی بھارت پر سفری پابندیاں عائد

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،کھڈیاں خاص،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں مزید 73افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد16316ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.56فیصد رہی، کوروناکے 5152نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد761437ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد82276ہو گئی،4515مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل662845صحتیاب ہو چکے ۔علاوہ ازیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پاکستان نے بھارت سے آنیوالے مسافروں پر پابندی لگادی۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی
مزید پڑھیے


نیب نے نواز شریف کی تمام جائیدادوں کی نیلامی کیلئے درخواست دائر کردی

منگل 20 اپریل 2021ء
لاہور،اسلام آباد،ملتان،کراچی،گوادر(نامہ نگار خصوصی، نامہ نگار،92 نیوزرپورٹ،نیوز رپورٹر، سٹاف رپورٹر،صداقت بلوچ) نیب نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ادھرنیب نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری بند کرنے کے لئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا، پرویز الہی اور دیگر کے خلاف 79 غیر قانونی بھرتیوں کی انکوائری زیر التوا تھی۔احتساب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے پیراگون ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق
مزید پڑھیے


کرک سمادھی کی تعمیر کیلئے وقف املاک بورڈ 38 ملین ادا کرے : سپریم کورٹ،مندر، گوردواروں کی رپورٹ دوبارہ طلب

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار، این این آئی)سپریم کورٹ نے کرک میں ہندو سمادھی جلانے اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق از خود نوٹس میں ملک بھر میں مندر اور گوردواروں سے متعلق رپورٹ دوبارہ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے کرک میں ہندو سمادھی جلانے سے متعلق 15 فروری کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق ملتان میں پر ہلاد مندر کی بحالی سے متعلق چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کیا گیا ہے ۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ
مزید پڑھیے


سزایافتہ اور نااہل بیوروکریٹس کوریٹائرڈ کرنے کی کارروائی شروع،1300افسران کی جانچ پڑتال ہوگی:فواد

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلام آباد(رانا طارق) داغدار کیریئر اور کام چور افسران کو ریٹائر کرنیکا معاملہ، ڈائریکٹری آف ریٹائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی پہلے روز کی کارروائی مکمل ہوگئی، کمیٹی وفاقی حکومت کے ماتحت مختلف سروسز اور گروپس کے گریڈ 20 اور 21 کے ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ رولز کے قاعدہ 5 پر پورا نہ اترنے والے افسران کے کیسوں کا جائزہ لیکر نااہل افسران کی ریٹائرمنٹ کیلئے سفارشات مرتب کریگی۔ ذرائع کے مطابق سول سرونٹ ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری قانون 2020 کے تحت وفاقی حکومت کے ماتحت سروس کیڈرز کے افسروں کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے ضمن میں 19 اور 20 اپریل کو طلب کردہ
مزید پڑھیے



قومی اسمبلی: نوشین افتخار نے حلف اٹھالیا

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلام آباد، سیالکوٹ(سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) این اے 75 ڈسکہ سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والی نوشین افتخار نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) اور ڈسکہ کے عوام کی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا اور دو بار الیکشن ہونے کے باوجود مجھے فتح یاب کیا۔ انہوں نے کہا میں آج اپنے والد کو یاد کر رہی ہوں جو ماضی میں 5 بار ایم این اے بنے ۔ اس موقع پر نوشین یوسف نے شہباز شریف اورخواجہ آصف کی
مزید پڑھیے


حمزہ شہباز کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلام آباد(نیٹ نیوز) نیب نے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کا 24 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمانت منسوخ کی جائے ، فیصلے میں لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا،حمزہ شہباز شریف کا کیس ہارڈشپ کا نہیں بنتا، انہیں ضمانت دینے سے نیب انکوائری میں خلل پڑ رہا ، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جا سکتا۔
مزید پڑھیے


حکومت کا جہانگیر ترین سے جلد رابطے کا فیصلہ

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلام آباد (92نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود اور عامرکیانی شریک ہوئے ۔سیاسی معاملات ، جہانگیرترین کے تحفظات اورارکان اسمبلی کے خط پر مشاورت کی گئی جبکہ اجلاس میں جہانگیرترین سے بات چیت کرنے کیلئے بھی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جہانگیرترین کے معاملے کو دیکھنے کا ہدف سیاسی کمیٹی کوسونپ دیا۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ جہانگیرترین سے سیاسی کمیٹی کے ارکان جلد رابطہ کریں گے اوران
مزید پڑھیے


نہم سے بارہو یں جماعت تک تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

منگل 20 اپریل 2021ء

اسلام آباد ، لاہور ،کراچی(صباح نیوز)ملک بھر میں نہم سے بارہو یں جماعت تک کے تعلیمی ادارے کھل گئے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں نہم ،دہم ، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں مکمل ایس او پیز کیساتھ تدریسی عمل دوبارہ شروع ہوگیا ۔حکومت کی جانب سے دیئے جانیوالے احکامات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کر ایا گیا۔کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور رمضان المبارک کے باعث حاضری نہ ہونے کے برابر دکھائی دی۔ سکول اور کالجز میں بچوں اور بچیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی لیکن سکول انتظامیہ کی
مزید پڑھیے


پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کیلئے باعث تشویش : شاہد خاقان

منگل 20 اپریل 2021ء
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے ، کوئی مسلمان اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ۔ اپنے پالیسی بیان میں انہوں نے کہا حالیہ چند دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کے لئے باعث تشویش اورافسوس ہیں ۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے ، ملک میں امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے ، حکومتی
مزید پڑھیے








اہم خبریں