BN

اسلام آباد


کورونا لہر عروج پر ، ایس او پیز پر عمل ناگزیر :صدر

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کورونا کی حالیہ لہر پہلی لہرکی طرح عروج پر ہے جس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل ناگزیر ہے ۔ ٹویٹ میں انہوں نے کورونا سے بچائو کے ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ لوگ ماسک پہنیں،بار بار ہاتھ دھوئیں، بازاروں اور تمام سرگرمیوں میں سماجی فاصلہ پر عمل کریں۔ مسجد میں نماز تراویح اور فرض نماز کے دوران 3 فٹ کا فاصلہ یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیے


چینی کورونا ویکسین کی مزید 20لاکھ خوراکیں جلد پہنچنے کی توقع

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)چین سے کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں رواں ہفتے پاکستان پہنچنے کی توقع ہے اور ان میں سائنوویک کی پہلی کھیپ بھی شامل ہو گی۔بتایا گیا ہے کہ سائنو فارم اور سائنوویک ویکسین پر مشتمل 20 لاکھ خوراکیں 21 اپریل سے 23 اپریل کے درمیان پاکستان پہنچیں گی۔ 20 لاکھ ویکسین ڈوز میں سے 15 لاکھ پاکستان کی طرف سے خریدی گئی ہیں جبکہ 5 لاکھ ڈوز چین کی طرف سے بطور تحفہ شامل ہونگی۔علاوہ ازیں حکومت نے ہیلتھ ورکرزکی کورونا ویکسی نیشن کیلئے دوبارہ رجسٹریشن کھلنے کا اعلان کیا ہے ۔
مزید پڑھیے


اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس بدلنے پر اظہارتشویش

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد(این این آئی)انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اورنئے قوانین کے نفاذ کے بھارتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی سیاسی شمولیت میں کمی آ سکتی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تشویش کا اظہاراقوام متحدہ کے پانچ خصوصی نمائندوں کی طرف سے 10 فروری کو بھارتی حکومت کے نام ایک خط میں کیاگیا جسے ہفتے کے روز شائع کیا گیا۔ خط میں کہا گیا کشمیری، ڈوگری، گوجری، پہاڑی،سکھ، لداخی اور دیگر اقلیتوں جیسے مقامی گروپوں کوعلاقائی حکومت اور
مزید پڑھیے


کورونا کے باعث چیلنجز مگرمعاشی بحالی بھی جاری ہے :آئی ایم ایف

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)کووڈ 19 بحران کے خلاف بھرپور مزاحمت اور حکمت عملی کے نتیجہ میں ایشیا اور بحرالکاہل کے بعض ممالک سرسبز اور خوشحال مستقبل کے خواب کو پورا کر سکتے ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کے بعض ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے مسائل درپیش ہیں لیکن اس کے باوجود معاشی بحالی کا عمل بھی جاری ہے ۔ تاہم علاقائی ممالک میں بعض چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ کووڈ 19 کے عالمی بحران سے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور ہر ملک اور
مزید پڑھیے


بیک چینل کی کیا ضرورت؟ ،بھارت سے مذاکرات کشمیر سٹیٹس بحالی سے مشروط : وزیرخارجہ

پیر 19 اپریل 2021ء

اسلام آباد،دبئی (خصوصی نیوز رپورٹر،92 نیوز رپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کی کاوشوں میں شراکت دار ہے ،ایک پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ، بھارت اگر 5 اگست کے فیصلے پرنظر ثانی کرے تو ہم مذاکرات کیلئے تیارہیں۔ افغانستان کے وزیر خارجہ حنیف آتمر نے دبئی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغان عمل امن پر ابتک سامنے آنیوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا، جبکہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی مسلسل سفارتی،
مزید پڑھیے



اہلکاروں کے اغوا پر آپریشن کیا:حکومت،پورے معاملہ کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں:مذہبی جماعتیں

پیر 19 اپریل 2021ء

اسلام آباد،لاہور (92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک ، سپیشل رپورٹر ،خصو صی نیوز رپورٹر، خبر نگار خصو صی ،نمائندہ 92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ، 192 میں سے 191 مقامات کلیئر کرا لئے ہیں،20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے ، حکومت اپنی رٹ قائم کریگی۔ گزشتہ روز اسلام آباد جی7 میں سستا رمضان بازارکے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہاکہ جب کسی تنظیم کو کالعدم قرار دیا جائے تو ان کے اکاؤنٹ منجمد کردیئے جاتے ہیں، کالعدم
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی آج گستاخانہ خاکوں کیخلاف قرارداد منظور کریگی،حکومتی،اپوزیشن ارکان دستخط کرینگے

پیر 19 اپریل 2021ء

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف قومی اسمبلی آج قرار داد منظور کرے گی۔ قرارداد میں ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے عزم کا اعادہ بھی کیا جائیگا۔ حکومت نے مغربی ممالک میں جاری توہین آمیز خاکوں کیخلاف قومی اسمبلی میں متفقہ قراردادلانے کا فیصلہ کیا جبکہ حکومتی اور اپوزیشن کے تمام ارکان کے دستخطوں کے ساتھ آج قرارداد پیش کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق سپیکر آفس کے ذریعے اپوزیشن چیمبر سے رابطہ کیا گیاہے اور آج بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں معاملے پر غور اور حتمی مسودہ مرتب کیا جائیگا اور تمام پارلیمانی لیڈرز کے دستخطوں
مزید پڑھیے


کورونا :مزید ریکارڈ149اموات،مڈل تک تعلیمی ادارے عید تک بند،میٹرک، انٹر کلاسز آج سے شروع

پیر 19 اپریل 2021ء

اسلا م آباد ،لاہور ،کراچی،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا نے پاکستان میں تابڑ توڑ وار کرتے ہوئے مزید149افرادکی جان لے لی اور اموات کی مجموعی تعداد16243ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.52فیصد رہی، کوروناکے 6127نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد756285ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد80559ہو گئی،4446مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل659483صحتیاب ہو چکے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر (ڈی ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔
مزید پڑھیے


شوکت ترین کو 35سال سے جانتا، امید ہے بہترین معاشی حکمت عملی اپنائیں گے :وزیراعظم

پیر 19 اپریل 2021ء

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان سے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ماہر معاشیات، مالیاتی امور کے ماہرین، وفاقی وزیر حماد اظہر اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا ارکان بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، یہ شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ
مزید پڑھیے


حکومت کا رانا ثنائاللہ کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان

اتوار 18 اپریل 2021ء
اسلام آباد، راولپنڈی (وقائع نگار،رپورٹر 92 نیوز، 92 نیوز رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور انہیں وزیراعظم کا پیغام دیا کہ حکومت پولیس اور سکیورٹی اداروں کیساتھ کھڑی ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل بھی ان کیساتھ تھے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا رانا ثنا اللہ نے سرکاری افسران کیخلاف شدت پسندوں والی زبان استعمال کی، انہوں نے
مزید پڑھیے








اہم خبریں