BN

اسلام آباد


سینیٹر فدا محمد سینٹ میں چیف وہپ مقرر

بدھ 07 اپریل 2021ء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے سینٹر فدا محمد کو سینٹ میں چیف ویپ مقرر کر دیا ۔ وزیر اعظم میڈیا آفس کے مطابق سینیٹر فدا محمد اب سینٹ میں حکومتی چیف وہپ ہوں گے ، وزیر اعظم کے ایک اور فیصلے کے مطابق سینٹر اعجاز چودھری کو سینٹ میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈڑ مقرر کر دیا گیا ہے ،ان فیصلوں کا اعلان گذشتہ روز کیا گیا۔
مزید پڑھیے


بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سابق حکومت کی پالیسیاں :عمرایوب،آپ ن لیگ کا حصہ تھے :احسن اقبال

منگل 06 اپریل 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ زین قریشی نے بتایا کہ زلفی بخاری اور شہباز گل کو ایکسٹینشن ملی ہے اور اب وہ اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا د ینگے ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 2020 میں وزیر اعظم نے 14ملین سے زائد خاندانوں کو ایک دفعہ نقد مدد 12000 روپے دیئے ہیں، گزشتہ 3 سالوں میں برآمد کردہ مصنوعات 672 ہیں جن کی مالیت 139ملین امریکی ڈالر ہے ۔وفاقی وزیر برائے انرجی عمر ایوب نے کہا کہ نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجوہات گزشتہ حکومت کی
مزید پڑھیے


روز ویلٹ ہوٹل واجبات ادائیگی، وزارت خزانہ کا نیشنل بینک کیساتھ 142ملین ڈالر قرض معاہدے پر دستخط سے انکار

منگل 06 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سہیل اقبال بھٹی)وزارت خزانہ نے روز ویلٹ ہوٹل کے واجبات کی ادائیگی اور معاملات کو چلانے کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان کیساتھ 142ملین ڈالر قرض کے ضمانتی معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ برٹش ورجن آئی لینڈ کی عدالت کی جانب سے ریکوڈک کیس میں روزویلٹ نیویارک اور سکرائب ہوٹل پیرس کو اٹیچ (Attache) کئے جانے کے باعث وزارت خزانہ نے ضمانتی معاہدے پر دستخط کا عمل روکا۔ برٹش ورجن آئی لینڈ میں ہائیکورٹ آف جسٹس میں ٹی ٹھیان کمپنی کو کیس دائرکرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں سے سرکاری ریکارڈ فراہم کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا
مزید پڑھیے


جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اعزازپی ٹی آ ئی کو ہی حاصل ہوگا:عثمان بزدار،شاہ محمودکی ملاقات

منگل 06 اپریل 2021ء
لاہور،اسلام آباد(وقائع نگار،کامرس رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا اعزاز بھی تحریک انصاف کو ہی حاصل ہوگا۔جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو بااختیار کررہے ہیں تاکہ عوام کو لاہور نہ آنا پڑے ۔وزیراعلیٰ سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی، ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ،ترقیاتی منصوبوں اوردیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کوجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے متعلق امور اوراقدامات سے آگا ہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب تحریک انصا ف کے دور حکومت میں
مزید پڑھیے


کوروناسے مزید43زندگیاں ختم، لاہور کے مزید9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن

منگل 06 اپریل 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور،کراچی ،پشاور،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی مہلک وبا کی تیسری لہرنے پاکستان میں مزید 43 افرادکی جان لے لی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد14821ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9.97ہوگئی۔کوروناکے 4323نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد692231ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد61450ہو گئی،3587مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل615960صحتیاب ہو چکے ۔ این سی او سی کی جانب سے ملک کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں جن میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان،
مزید پڑھیے



پی پی سے 7روز میں شوکازکا جواب مانگا :شاہد خاقان،ہم بھی نوٹس جاری کرینگے :چودھری منظور

منگل 06 اپریل 2021ء
اسلام آباد،لاہور ( خبر نگار خصوصی ،نمائندہ خصوصی سے ،92 نیوزرپورٹ ) پی ڈی ایم نے سینٹ اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ، شو کاز نوٹس میں دونوں جماعتوں کو 7 روز میں وجوہات بیان کر کے جواب مانگا گیا ہے ،پی پی نے شوکاز نو ٹس ملنے کی تصدیق کر دی ،پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے 11نکاتی چارج شیٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب میں پی ڈی ایم پنجاب کے صدر کو نوٹس جاری کرونگا۔ اجلاس
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن ویڈیوسیکنڈل،گیلانی،علی حیدرکے جواب جمع،پی ٹی آئی ایم این ایزفہیم خان،جمیل احمدکونوٹس

منگل 06 اپریل 2021ء
اسلام آباد(وقائع نگار،خبرنگار) سینٹ الیکشن سے متعلق ویڈیو سکینڈل کیس میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی نے الیکشن کمیشن میں اپنا اپنا جواب جمع کرادیا ۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی نااہلی کیس میں ووٹوں کی خریدوفروخت ہونے سے متعلق ویڈیو میں نظر آنے والے ایم این ایز فہیم خان اور جمیل احمد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ گزشتہ روز ممبرالیکشن کمیشن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت کی۔یوسف رضا گیلانی اور
مزید پڑھیے


تسی تے سیریس ہی ہو گئے او:شہباز گل

منگل 06 اپریل 2021ء
اسلام آباد( آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر ہنسا ہی جا سکتا ہے ، ’’تسی تے سیریس ہی ہو گئے او‘‘ ۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے اپوزیشن کی موجودہ صورتحا ل کو لطیفے کی صورت میں بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ریلوے سٹیشن کی انتظار گاہ میں مختلف مسافروں کے بچے کھیل کھیلتے ہوئے ایک کو راجہ دوسرے کو وزیر،تیسرے کو جج اور چوتھے کو ڈاکو بنا کر پوری سلطنت تشکیل دے
مزید پڑھیے


’’ یوسف نہ تھے مگر سرِ بازار آگئے ‘‘

منگل 06 اپریل 2021ء
اسلام آباد (این این آئی) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے سینٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کے دوران احمد فراز کی غزل پڑھ دی۔یوسف رضا گیلانی نے پڑھا کہ ’’ یوسف نہ تھے مگر سرِ بازار آگئے ، خوش فہمیاں یہ تھیں کہ خریدار آگئے ‘‘ ہم کج ادا چراغ کہ جب بھی ہوا چلی، طاقوں کو چھوڑ کر سرِ دیوار آگئے ، پھر اس طرح ہْوا مجھے مقتل میں چھوڑ کر، سب چارہ ساز جانبِ دربار آگئے ، اَب دل میں حوصلہ نا سکت بازوؤں میں ہے ، اب کے مقابلے پہ میرے یار آگئے ،آواز
مزید پڑھیے


روسی وزیرخارجہ آج پاکستان آئیں گے : دفتر خارجہ

منگل 06 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف آج منگل کو پاکستان آئیں گے ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سرگئی لاروف وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے ، وفودکی سطح پردفترخارجہ میں مذاکرات کریں گے ، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا روسی وزیرخارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران دفاعی،تجارتی ودوطرفہ تعاون تعاون پر مبنی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی کریں گے ، پاکستان اور روس کے درمیان خوشگوار تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیے