BN

اسلام آباد


پٹرول1.79،ہائی سپیڈڈیزل2.32،لائٹ ڈیزل2.21،مٹی کاتیل2.06روپے لٹرسستا

جمعه 16 اپریل 2021ء
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، 92نیوزرپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیرخزانہ حماد اظہر کی ٹویٹ کے مطابق پٹرول ایک روپے 79پیسے ،ہائی سپیڈڈیزل 2روپے 32پیسے ،لائٹ ڈیزل 2روپے 21پیسے اور مٹی کاتیل 2روپے 6پیسے فی لٹرسستاکردیاگیا۔وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کااعلان کردیا۔پٹرول کی نئی قیمت108.56،ہائی سپیڈڈیزل110.76،لائٹ ڈیزل 77.65اورمٹی کے تیل کی نئی قیمت80روپے فی لٹرمقررکردی گئی۔نئی قیمتوں کااطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا،نئی قیمتیں 30اپریل تک نافذالعمل رہیں گی۔
مزید پڑھیے


آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات،امن کیلئے کاوشوں کوسراہا

جمعه 16 اپریل 2021ء
اسلام آباد،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا اگیلرنے ملاقات کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں خطے میں سکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی،ملاقات میں افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔آرمی چیف نے امریکی صدرکے ستمبر تک افغانستان سے فوج کے انخلاکے اعلان کاخیرمقدم کیا۔آرمی چیف نے کہاخوشحال،مستحکم اورپرامن افغانستان پاکستان اورخطے کے بہترین مفادمیں ہے ،امید ہے مستقبل میں پاک امریکہ کثیرالجہتی تعاون کو فروغ ملے گا ۔امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔انجیلا اگیلر نے افغان
مزید پڑھیے


2دن سکول کھولنے کی تجویز پر غور کرینگے : اسد عمر

جمعه 16 اپریل 2021ء
اسلام آباد (این این آئی)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمرنے کہا ہے کہ ہفتے کو اجلاس میں 2 دن سکول کھولنے کی تجویز پر غور کریں گے ۔ کورونا وائرس کی وباء کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے معاملے پر نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد نے جمعرات کو این سی او سی کے سربراہ اسد عمر سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں تعلیمی ادارے کھولنے ، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل
مزید پڑھیے


پیمرانے کالعدم تحریک لبیک کی میڈیا کوریج پرپابندی لگادی

جمعه 16 اپریل 2021ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )پیمرانے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی کوریج پرپابندی لگادی۔پیمرا سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کوکالعدم قرار دیا ہے ،پیمراکے ریگولیشن اورضابطہ اخلاق کے تحت کالعدم تنظیموں کی چینلز کوریج پرپابندی ہے ،پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔
مزید پڑھیے


ناموس رسالتؐ پرہم سب کی منزل ایک ہے : صدر

جمعه 16 اپریل 2021ء
اسلام آباد(اے پی پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کا افغانستان میں امن کے لئے کردار ہمیشہ منفی رہا، دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے موثر آواز اٹھانے والے وزیراعظم عمران خان ہیں، ناموس رسالت کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن غیر متزلزل ہے ۔ حکومت ملک میں مختلف مافیاز کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ، اب ہم نے ان مافیاز کو بے نقاب کیا ہے اور ان کو روکنے کے لئے کوشاں ہیں۔ گزشتہ روزصدرمملکت نے نجی ٹی وی کوانٹرویومیں کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے عوام کے رویوں میں تبدیلی
مزید پڑھیے



تحریک لبیک پر پابندی کی سمری منظور: بیشتر دھرنے ختم، بعض مقامات پر جھڑپیں، پکڑ دھکڑ

جمعرات 15 اپریل 2021ء
اسلام آباد ،راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک پاکستان پرپابندی لگانے کی وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ 24گھنٹے میں سرکلرسمری کے ذریعے پابندی کی منظوری دے گی،سامنے آنے والے اعدادوشمارکے مطابق تحریک لبیک کے 2063کارکن گرفتارہوئے ،115ایف آئی آرزدرج کی گئیں،قانون نافذکرنیوالے اداروں کی 30گاڑیوں کونقصان پہنچایاگیا،تحریک لبیک کی پرتشددکارروائیوں سے 2پولیس اہلکارشہید،580زخمی ہوئے ،وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعدوفاقی حکومت تحریک لبیک پاکستان پرپابندی کاڈیکلریشن سپریم کورٹ میں پیش کریگی،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدالیکشن کمیشن تحریک لبیک کو ڈی نوٹیفائی کریگااوران کے تمام ارکان
مزید پڑھیے


عوام کا تحفظ حکو متی ذمہ داری، قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: وزیراعظم

جمعرات 15 اپریل 2021ء
اسلام آباد،سرگودھا(سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، دنیامیں امیرترین حکومت بھی عوام کو مفت میں گھر نہیں دے سکتی، حکومت آسان قرضے دے کرلوگوں کوگھرخریدنے میں مددکرسکتی ہے ،بینکوں کو گھروں کے آسان قرضے دینے کیلئے قانون سازی پردوسال لگے ۔ سرگودھا میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم میں پہلے ایک لاکھ گھروں پرفی گھر3لاکھ سبسڈی دے رہے ہیں،آسان قرضوں کی فراہمی سے اب ایک عام شخص بھی اپنا گھربناسکتاہے ،جہانگیرترین سے متعلق سوال کے جواب
مزید پڑھیے


کورونا : مزید135اموات، سختی اور وسیع لاک ڈاؤن کا فیصلہ، بازار سحری تا شام 6بجے کھلیں گے

جمعرات 15 اپریل 2021ء
اسلا م آباد ،لاہور ،واشنگٹن (رپورٹنگ ٹیم، نمائندگان، نیوزایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا کی تیسری لہرشدت اختیار کرگئی اور مہلک وبا نے پاکستان میں مزید135افرادکی جان لے لی ، رواں برس کی ایک روز میں یہ ریکارڈ اموات ہیں، گزشتہ برس 17 جون کو ایک دن میں136 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 15754ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.73 فیصد رہی، کوروناکے 4681نئے مریض رپورٹ ہوئے اور کل تعداد734423ہوگئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد76757ہو گئی،4216مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ کل641912صحتیاب ہو
مزید پڑھیے


مسئلہ افغانستان کاافغانوں کی امنگوں کے مطابق حل چاہتے :آرمی چیف، امریکی وزیرخارجہ کافون

جمعرات 15 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فو نک رابطہ ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان افغان امن عمل میں تازہ پیشرفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف کا کہنا تھا پاکستان ہمیشہ سے افغانوں کی امنگوں کے
مزید پڑھیے


ای سی سی: کاٹن یارن کی درآمدپر ڈیوٹی ختم، پنجاب میں 4ہسپتالوں کیلئے 11ارب منظور

جمعرات 15 اپریل 2021ء
اسلام آباد،فیصل آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ویلیوایڈڈانڈسٹری کو کاٹن اورسوتی دھاگہ کی بلاتعطل فراہمی ممکن بنانے کیلئے سوتی دھاگاکی درآمد دپرکسٹم ڈیوٹی واپس لینے کی سمری کی منظوری دیدی ہے ۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیرخزانہ، محصولات، وصنعت و پیداوار محمدحماداظہرکی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اسدعمر، محمدمیاں سومرو، علی حیدرزیدی، عمرایوب خان، سیدفخرامام، معاونین خصوصی ڈاکٹروقارمسعود، تابش گوہر،وفاقی سیکرٹریز،صوبائی حکومتوں کے نمائندوں، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اوردیگرسینئرافسران نے شرکت کی۔ گورنرسٹیٹ بینک رضا باقرنے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں حصہ لیا۔اجلاس میں پاورڈویزن
مزید پڑھیے








اہم خبریں