BN

اسلام آباد


کورونا ویکسین سستی یامفت لگائی جائے ،سینٹ میں اپوزیشن کی قراردادمنظور، حزب اختلاف تقسیم،لیگی گروپ نے الگ نشستیں مانگ لیں

منگل 06 اپریل 2021ء

اسلام آباد (نامہ نگار، وقائع نگار، آن لائن، صباح نیوز)سینٹ میں اپوزیشن جماعتیں دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئیں،تین جماعتوں نے اپوزیشن لیڈ ر یوسف رضا گیلانی پر سوالات اٹھا دئیے ، پیپلز پارٹی اور دلاور خان گروپ الگ دھڑے کے طو ر پر سامنے آ گیا،بلوچستان کے پانچ ارکان کو تحفہ قرار دینے پرایوان میں شور شرابہ ہوگیا، 27 ارکان سینٹ نے آزاد اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر دیا ۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیرتارڑ آزاد اپوزیشن کے رہنما ہونگے ۔اجلاس میں کورونا ویکسین ہرشہری کو مفت لگانے یا ویکسین کی قیمت کم کرکے اسے عالمی قیمت
مزید پڑھیے


زرعی سیکٹر کیلئے کچھ نہیں کر سکے ،کابینہ میں ہماری بات سنی نہیں جاتی :غلام سرورپھٹ پڑے

منگل 06 اپریل 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر،وقائع نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان اپنی ہی حکومت پر برس پڑے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی صدارت میں قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی مصنوعات کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں زراعت کے شعبے میں نوجوانوں کی شمولیت اور روزگار کو فروغ دینے کیلئے ’کامیاب کسان‘ پروگرام کے ڈیزائن پر غور کیا۔ ملک بھر میں خشک سالی اور آفات سے متاثرہ علاقوں کیلئے امداد کے سلسلے میں توجہ دلاؤ نوٹس لیا اور زراعت کے شعبے کی ساختی تبدیلی کیلئے مستقبل کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے ذیلی کمیٹی
مزید پڑھیے


حکومت کا ہر گزرتا دن ملک کو سیاسی و اقتصادی تباہی کی طرف دھکیل رہا :بلاول

منگل 06 اپریل 2021ء

کراچی،اسلام آبا د ( سٹاف رپورٹر،خبر نگار خصوصی ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کا ہر گزرتا دن ملک کو سیاسی و اقتصادی تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے ، کٹھ پتلی حکومت نے ملک کو بدترین اقتصادی صورت حال میں دھکیل دیا ہے ، معیشت دیوالیہ ہونے کی نہج پر پہنچ چکی ہے ،جب ایک نااہل کو حکومت سونپ دی جائے گی تو ملک تباہی کی ایسی ہی صورت حال سے دوچار ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے اہم مشاورتی ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مزید پڑھیے


مہنگائی پرقابوپانا اولین ترجیح،رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورزپراشیاکی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے :حماداظہر

منگل 06 اپریل 2021ء

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیرخزانہ حماداظہرنے ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو رمضان کے دوران ملک بھرمیں سٹوروں پراشیاکی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی پرقابوپاناحکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ گزشتہ روزوزیرخزانہ حماداظہرکی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا۔اجلاس میں گزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی ضروری اشیا بالخصوص آٹا، چینی، گھی، مرغی اور انڈوں کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا۔منیجنگ ڈائریکٹریوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے کمیٹی کوبتایا کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت ملک بھرمیں یوٹیلیٹی کارپوریشن کے سٹورز اورآئوٹ لیٹس پرشہریوں کوبنیادی ضرورت کی اشیا کی سستے داموں فراہمی کیلئے اقدامات
مزید پڑھیے


چیلنج کرتا ہوں 50 سال میں کسی نے کشمیر کا کیس ایسے نہیں لڑا:عمران خان

پیر 05 اپریل 2021ء
اسلام آباد (92 نیوز رپورٹ)وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر شہریوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہاجس طرح ہم نے مسئلہ کشمیرہرفورم پرلڑا،میں چیلنج کرتاہوں کہ پچھلے 50 سال میں کسی حکومت نے ایسے نہیں لڑا، ایسااقدا م نہیں کریں گے جس سے مسئلہ کشمیرپرموقف کونقصان پہنچے ،کابینہ نے ایمرجنسی کے باوجودبھارت سے تجارت کی مخالفت کی،کابینہ نے فیصلہ کیاکہ کوئی بھی ایسی چیزنہیں کرینگے جس سے کشمیریوں کویہ لگے کہ ہم نارملائزیشن کی طرف جارہے ہیں،حالانکہ یہ ایمرجنسی تھی،ہم نے اس کومستردکردیا۔انہوں نے کہا5اگست کااقدام واپس لینے تک بھارت کیساتھ تعلقات معمول پرنہیں آسکتے ،جب
مزید پڑھیے



صوابی : کار پرفائرنگ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج بیوی ،بیٹی، نواسہ سمیت جاں بحق

پیر 05 اپریل 2021ء
صوابی،اسلام آباد (نمائندہ 92 نیوز ،مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوز رپورٹ ) کار پر فائرنگ سے جج بیوی ،بیٹی، نواسے سمیت جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انبار انٹر چینج کے قریب گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد دہشت گردی عدالت سوات کے جج آفتاب آفریدی ، بیوی ، بیٹی اور نواسے سمیت جاں بحق، گن مین اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ۔ چھوٹا لاہور پولیس کی رپورٹ کے مطابق آفتاب آفریدی اتوار کی شام اپنے خاندان کے ہمراہ گاڑی میں پشاور سے اسلام آباد جارہے تھے جب
مزید پڑھیے


ووٹ چور وزیراعظم سے درخواست کا سوچنا بھی گناہ،کان کھول کر سن لیں میں کہیں نہیں جا رہی:مریم نواز

پیر 05 اپریل 2021ء
لاہور، اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ، این این آئی ) نائب صدرمسلم لیگ (ن ) مریم نوازنے بیرون ملک نہ جانے کااعلان کردیا۔اپنی ٹویٹ میں مریم نوازنے کہا مجھے زبردستی باہر بھجوانے کیلئے ڈرامہ رچایاجارہا،کان کھول کر سن لیں میں کہیں نہیں جا رہی۔ جعلی اور ووٹ چور وزیراعظم سے کسی قسم کی درخواست کرنے کا سوچنا بھی گناہ ہے ،ووٹ چوروں کی کسی کی نظرمیں کوئی حیثیت ہے نہ اتھارٹی ،جعلی ای سی ایل اورجعلی اجازت اپنے پاس محفوظ رکھیں،بہت جلد آپ کواسی ای ایل کی ضرورت پڑے گی۔ وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں مریم نوازنے کہا صبح اُٹھ
مزید پڑھیے


تعلیمی ادارے بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کل

پیر 05 اپریل 2021ء
اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ،نیوزایجنسیاں)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بندر کھنے یا کھولنے کا فیصلہ کل کیا جائیگا۔گزشتہ روز ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ منگل کو این سی او سی کے وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم وصحت کے اجلاس میں ملک بھرمیں کورونا،صحت اور تعلیم کی صورتحال کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا جائیگا۔امتحانات سے متعلق بھی جائزہ لیا جائیگا۔مشاورت کے بعد جو بھی فیصلہ ہو گا وہ تعلیم وصحت کے وزرا و حکام اور این سی او سی کا متفقہ فیصلہ ہوگا۔
مزید پڑھیے


ثاقب محمودکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی

پیر 05 اپریل 2021ء
اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،این این آئی)میجر جنرل ثاقب محمود ملک کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق ترقی کے بعد میجر جنرل ثاقب محمود کو چیف آف لاجسٹک سٹاف مقرر کرد یا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر منایا، وزیر اعظم کی مبارکباد

پیر 05 اپریل 2021ء
لاہور، اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر، خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے ایسٹر سنڈے کا تہوار منایا، ملک بھر میں ایسٹر تقریبات کا آغاز ہفتہ کی رات سے ہی ہوگیا تھا جسکے تحت گرجا گھروں پر چراغاں کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیااورملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں، قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے ، ایسٹر سنڈے پر پوپ فرانسس نے پیغام دیا کورونا سے آئی تاریکیاں بھی چھٹ جائیں گی، ویٹی کن میں تقریب سے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی
مزید پڑھیے