BN

قومی خبریں


عوامی جان ومال کا تحفظ فرض،صوبہ میں امن وامان صورتحال تسلی بخش:بزدار

پیر 19 اپریل 2021ء
لاہور(92نیوزرپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورتحال اسوقت تسلی بخش ہے ۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے بتایا کہ پولیس رینجرز اور دیگر تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔لاہور میں ایک مقام کے علاوہ جہاں پر کچھ عناصر نے سڑک بلاک کر رکھی ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر غیر تصدیق شدہ ذرائع ابلاغ سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں۔ میں پنجاب کے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری حکومت
مزید پڑھیے


85 کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد، فہرست جاری

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد،پشاور،کراچی (این این آئی،آن لائن ،سٹاف رپورٹر)حکومت نے کالعدم تنظیموں اور اسکے زیر نگرانی کام کرنے والے ذیلی اداروں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کرتے ہو ئے کالعدم تنظیمو ں کی فہرست جاری کر دی اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی زکواۃ ،خیرات اور عطیات صرف حکومت کی منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو دیں،حکومت نے کالعدم تنظیموں کو نہ صرف عطیات دینے سے منع کیا ہے بلکہ ان تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرنے کی اطلاع کائونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کے ٹول فری نمبر 080011111 پر دینے کی اپیل کی ہے کالعدم تنظیموں کی فہرست
مزید پڑھیے


مظفرگڑھ :جن نکال رہی ہیں ،جعلی پیرنیوں نے 3سالہ بچی کی جان لے لی

پیر 19 اپریل 2021ء
مظفرگڑھ،شہر سلطان (نمائندہ 92نیوز،نامہ نگار) مظفرگڑھ میں جعلی پیرنیوں نے جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کرکے تین سالہ معصوم بچی کی جان لے لی۔تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں جعلی پیرنیوں نے تین سالہ معصوم بچی کو جن نکالنے کے نام پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور معصوم بچی سمیرا بی بی جعلی پیرنیوں زلیخاں اور رخسانہ کے تشدد کے باعث دم توڑ گئی۔ پولیس کیمطابق بچی کی والدہ دم کرانے کے لیے پیرنیوں کے پاس لیکر گئی تو انہوں نے جن نکالنے کے لیے بچی کو زمین اور دیوار میں پٹخ پٹخ کر مارا
مزید پڑھیے


شہباز شریف کے پاس میاں بیوی بچوں سمیت کرپشن کی ڈگری:شہباز گل

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے شہباز شریف کے پاس ایم بی بی ایس کی نہیں میاں بیوی بچوں سمیت کرپشن کی ڈگری ہے ،ان کا بچنا اس لیے مشکل ہے انکے خلاف ٹھوس اور تحریری ثبوت ہیں ۔ شہباز شریف کی ضمانت کے معاملہ پر مسلم لیگ ن جھوٹ بول رہی ہے ، عدالتی فیصلے کو غلط رنگ نہ دیا جائے ، عدالتی فیصلے اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، تحریک انصاف کسی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہامریم
مزید پڑھیے


عمران کا پیغام جھوٹ بولو ہے ،شہباز شریف کی ضمانت کے 4 دن بعد اختلافی نوٹ پر تشویش:ن لیگ

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد،بدوملہی،کراچی( خبر نگار خصوصی، 92 نیوزرپورٹ،نیوز ایجنسیاں،سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے کے 4 روز بعد جج کے اختلافی نوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا عدالتی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ ضمانت منظور کی گئی لیکن تحریری حکم نامے پر دستخط نہیں کئے گئے ،کبھی ایسا نہیں ہوا3 دن کے بعد ضمانت پر اختلافی نوٹ لکھا جائے ، کرایے کے ترجمان شہبازگل کس حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر پریس کانفرنس کررہے ،چیف جسٹس نوٹس لیں، امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا
مزید پڑھیے



نیاپاکستان رہائشی منصوبہ؛سندھ حکومت نے وفاق کو اراضی دینے ،شراکت داری سے انکار کردیا

پیر 19 اپریل 2021ء
کراچی (ایس ایم امین)سندھ حکومت نے نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں وفاقی حکومت کے ساتھ شراکت داری اوراراضی فراہم کرنے سے انکارکردیا ہے ۔ سائیں سرکار نے بے گھرافراد کے لیے حکومت سندھ کی اسکیم بے نظیرہاؤسنگ کے تحت منصوبے شروع کرنے اوراراضی مختص کرنے کے باعث وفاقی حکومت کو فوری اراضی فراہم کرنے سے معذرت کرلی گئی ہے ،نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے لیے سندھ حکومت کی طرف سے آراضی فراہم کرنے سے انکارکے بعد وفاقی حکومت نے کراچی میں وفاقی حکومت کی ملکیت آراضی پرمنصوبہ شروع کرنے کے لیے قابضین کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے مختلف اداروں سے
مزید پڑھیے


منی لانڈرنگ ، جعلی اکائونٹس کیسز میں بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس ثبوت ہیں:چیئرمین نیب

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے منی لانڈرنگ ، جعلی اکائونٹس ، اختیارات کے ناجائز استعمال ، نامعلوم ذرائع سے بنائے گئے اثاثوں اوربڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے سے متعلق کیسوں میں بڑی مچھلیوں کے خلاف نیب کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں۔ نیب بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کر رہاہے ، نیب انتقام پر یقین نہیں رکھتا ہے ، بڑی مچھلیوں کیخلاف بلا امتیاز اورواضح کارروائی کی وجہ سے نیب کے وقار اورساکھ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا نیب نے احتساب عدالتوں
مزید پڑھیے


پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع:شیری رحمن

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے پی ٹی آئی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا اسلام آباد میں سینیٹ نشست پر شکست، ضمنی انتخابات میں مسلسل ہار کے بعد وفاقی کابینہ میں بحرانی کیفیت اور پنجاب میں جہانگیر ترین بلاک سامنے آگیا ہے ۔خیبر پختونخوا میں 3مشیروں کا ایک دم استعفیٰ دینا یہ سب نوشتہ دیوار ہیں مگر خان صاحب کی آنکھوں پر اقتدار کی پٹی ہے ۔
مزید پڑھیے


شیریں مزاری برطانوی حکومت پر برہم

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے برطانیہ میں پاکستان کو کورونا کے حوالے سے ریڈ زون میں ڈالنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ زون میں شامل کرنا پاکستانی اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا عکاس ہے ۔وزارت انسانی حقوق کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان کو ریڈ زون میں شامل کرنا پاکستانی اور پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا عکاس ہے ، دوسری جانب بھارت جیسی ریاستوں
مزید پڑھیے


کورونا لہر عروج پر ، ایس او پیز پر عمل ناگزیر :صدر

پیر 19 اپریل 2021ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کورونا کی حالیہ لہر پہلی لہرکی طرح عروج پر ہے جس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر عمل ناگزیر ہے ۔ ٹویٹ میں انہوں نے کورونا سے بچائو کے ضابطہ کار پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ لوگ ماسک پہنیں،بار بار ہاتھ دھوئیں، بازاروں اور تمام سرگرمیوں میں سماجی فاصلہ پر عمل کریں۔ مسجد میں نماز تراویح اور فرض نماز کے دوران 3 فٹ کا فاصلہ یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں