BN

کھیل


پی ایس ایل میں کورونا کی انٹری، فواد احمد کا ٹیسٹ مثبت :یونائیٹڈ، گلیڈی ایٹرز کا میچ ملتوی، آج ہوگا

منگل 02 مارچ 2021ء
لاہور(احشام الحق )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چٹھے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گزشتہ روز کھیلا جانیوالا میچ اب آج کھیلا جائیگا ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جانے والا یہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ملتوی کیا گیا ہے ۔ یہ میچ دو مرتبہ ری شیڈول کیا گیا تھا تاہم میچ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو آج کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے تمام کھلاڑیوں کے ٹیسٹ سیمپل بھی لئے گئے مگرنتائج بروقت نہ ملنے پر میچ ایک روز کے
مزید پڑھیے


کارپوریٹ چیلنج کپ کا ٹائٹل آئی پی سی نے جیت لیا

پیر 01 مارچ 2021ء
لاہور( سپورٹس ڈیسک) آئی پی سی کی ٹیم نے پریمئر سپر لیگ کے زیر اہتمام کھیلے گئے کارپوریٹ چیلنج کپ کا ٹائٹل جیت لیا،فائنل میچ میں ڈی پی ایس کی ٹیم کو 21 رنز سے شکست ہوئی ۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آئی پی سی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ۔ عمیر اعظم نے شاندار 80 رنز بنائے ،محمد صدیق اور احمد رضا نے دو ، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ڈی پی ایس کی ٹیم 172 رنز
مزید پڑھیے


اتحاد پنجاب پولو کپ 2021 ٹیم بی این پولو نے جیت لیا

پیر 01 مارچ 2021ء
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء ٹیم بی این پولو نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کو سڈن ڈیتھ پر 6-5 سے شکست کا سامنا کر نا پڑا ۔تاریخی اتحاد پنجاب کپ کا 135 واں فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ٹیکسٹائل کے سی ای او ناظم شہزاد شیخ ، سارہ رضوان تھیں۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی ،ثاقب خان خاکوانی، آغا
مزید پڑھیے


ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان کا کوئی بائولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا

پیر 01 مارچ 2021ء
دبئی ( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ، پاکستان کا کوئی بائولر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل نہ سکا ۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے ، سٹیون سمتھ کا دوسرا، مارنس لبوشین کا تیسرا، جوروٹ کا چوتھا، ویرات کوہلی پانچویں، بابر اعظم چھٹے اور ہنری نکلز ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے روہت شرما چھ درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں ۔بولرز کیٹگری میں پیٹ کمنز کا پہلا اور نیل ویگنر کا دوسرا نمبر برقرار ہے ۔
مزید پڑھیے


چھ صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کی منظوری

پیر 01 مارچ 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرزنے چھ صوبائی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے فرسٹ بورڈز کی منظوری دے دی ہے جبکہ ارکان نے پی سی بی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے ۔ پی سی بی گورننگ بورڈکے اکسٹھویں اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔پی سی بی کے آئین 2019 کی شق 16 کے تحت بی او جی نے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے فرسٹ بورڈز کی منظوری دے دی ہے ۔فرسٹ بورڈز کی منظوری ایک سالہ مدت کے لیے دی گئی ہے ۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اس مدت کے دوران، یہ فرسٹ
مزید پڑھیے



ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: آئی سی سی کی بھارت کو31 مارچ تک ڈیڈ لائن: احسان مانی

پیر 01 مارچ 2021ء
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ اس سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے بھارتی بورڈ کو 31مارچ کی ڈیڈ لائن دی ہے جس میں بھارتی بورڈ کو پاکستان ٹیم کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی تحریری یقین دہانی کے ساتھ فینز اور میڈیا کو بھارتی ویزے دینے کی شرط بھی شامل ہے ۔گزشتہ روز بات کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے ٹیکس کلیئرنس اور کوویڈ 19کے پروٹوکولز بنا کر دینے ہیں، ان تینوں مسائل پر
مزید پڑھیے


ویلز نے رگبی یونین میں ٹرپل کراؤن جیت لیا

پیر 01 مارچ 2021ء
کارڈیف (سپورٹس ڈیسک) ویلز نے انگلینڈ کو ہرا کر رگبی یونین میں ٹرپل کراؤن جیت لیا۔ ویلز نے ہوم گراؤنڈ پرنسپلٹی سٹیڈیم میں جاری سکس نیشنز چیمپئن شپ میں انگلینڈ کو 40-24 کے سکور سے ڈرامائی انداز میں شکست دی۔ کھیل کے آخری لمحات میں کالم شیڈی اور کوری ہل کی کوشش نے ویلز کو گرینڈ سلم تک رسائی میں مدد دی۔
مزید پڑھیے


میکسیکن باکسر کینیلو کے ہاتھوں ترکی کے یلدریم کو شکست

پیر 01 مارچ 2021ء
میامی ( سپورٹس ڈیسک) میکسیکن باکسر ساؤل کینیلو الواریز نے ہارڈ روک سٹیڈیم میں ترکی کے اوانی یلدریم کو شکست دیدی۔ فاتح باکسر 8 مئی کو بلی جو سینڈرز کیساتھ عالمی ٹائٹل کیلئے لڑیں گے ۔ الواریز چار ڈویژنوں کا عالمی چیمپئن ہے جو اب تک 55 فتوحات، ایک شکست اور دو ڈرا کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں، ان میں 37 ناک آؤٹ بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء سینڈرز ناقابل شکست ریکارڈ رکھتے ہیں، جنہوں نے 11 ناک آؤٹ کیساتھ تمام 30 پیشہ ورانہ فائٹس جیتی ہیں ۔
مزید پڑھیے


میسی بارسلونا کو دوسری پوزیشن پر لے آئے

پیر 01 مارچ 2021ء
لندن (سپورٹس ڈیسک) لیونل میسی کے شاندار کھیل نے سیویلا کو 2-0 سے شکست دے کر بارسلونا کو سپینش فٹ بال لیگ میں دوسری پوزیشن تک پہنچا دیا۔ 29 ویں منٹ میں اوسمن ڈمبلے نے گول کرکے بارسلونا کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف کے 85 ویں منٹ میں میسی نے گول کرکے اپنی ٹیم کو ناصرف فیصلہ کن برتری دلا دی بلکہ سرفہرست ٹیم کے قریب تر لے آئے۔
مزید پڑھیے


پی ایس ایل:پہلے شاہین پھر فخر ، ڈنک، ویزے نے کنگز کے قلعہ پر فتح کا جھنڈا لہرا دیا

پیر 01 مارچ 2021ء
کراچی ( سپورٹس ڈیسک ) پی ایس ایل 6 کے 11ویں میچ میں لاہور قلندرز نے سنسی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، تین وکٹیں حاصل کرنے پر شاہین شاہ آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،فتح کے بعد لاہور قلندرز 6 پوائنٹس کے ساتھدوسرے اور کراچی کنگز 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی۔ لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ۔ بابراعظم 5، جو
مزید پڑھیے