نیویارک(نیٹ نیوز) 14 سالہ پاکستانی طالبعلم شعیب جمیل نے عالمی مقابلہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے شعیب نے امریکہ میں ہونیوالے ’’نیشنل ہسٹری ڈے ‘‘ 2020ء کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ 30 جون کو واشنگٹن میں ہوا جس میں امریکی وغیر ملکی طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلے کا موضوع ’’تاریخ میں رکاوٹوں کا خاتمہ ‘‘تھا، شعیب 2019میں اس مقابلے میں منتخب ہوئے اور تین غیرمنتخب شدہ طلبہ کیساتھ انکا گروپ بنایا گیا۔شعیب نے کہا نمایاں کامیابی پر بہت خوش ہوں اور اپنی کامیابی کو اپنے ملک کے نام کرتا ہوں۔’’رینبو چلڈرن آف گاڈ‘‘ سلسلے کے تحت یہ مقابلہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور رواں برس پراجیکٹ کے بجائے طلبہ سے آرٹیکلز منگوائے گئے تھے ۔