لاہور(سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا قاری عبدالعزیز،قاری محمداقبال نے لاہورکی مختلف مساجد میں خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمات مصطفے سے محبت، مروت کا درس ملتا ہے ۔ محبت رسول کا چراغ ہر سینے میں روشن کرنے کی ضرورت ہے ۔تمام مسلمان ماہ ربیع الاول تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کے جذبے کے ساتھ منائیں اور عوام کو رسول اﷲ ﷺ کی دشمن اور گستا خ قادیانیوں کے عقائد امت مسلمہ کے سامنے رکھیں اور آپ ﷺ کے گستاخوں کے بائیکاٹ کا عہد لیں ۔ عشق رسول ہی اتحاد امت کی بنیاد بن سکتا ہے ۔ مغربی قوتیں مسلم اُمّہ کے جذبہ عشق رسول سے خائف ہیں۔ کامل ایمان کے لئے محبت رسول کو دوسری تمام محبتوں پر غالب کرنا لازم ہے ۔ اہل حق عشق رسول کی ناقابل تسخیر طاقت سے اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں گے ۔ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد نکالنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔