لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ سپرسٹار ول سمتھ کی اہلیہ اور اداکارہ وگلوکارہ جاڈا پنکیٹ سمتھ کی حجاب میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ، معروف امریکی اداکارہ، گلوکارہ، پروڈیوسر، میزبان اور ہالی ووڈ کے سپرسٹار ول سمتھ کی اہلیہ جاڈا پنکیٹ سمتھ نے حجاب میں تصویر شیئر کرکے اپنے مسلم مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، جاڈا نے پیچ کلر کے حجاب میں اپنی سیلفی انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا مجھے لگتا ہے مشرق وسطیٰ میں مجھ پر پیچ کلر جچتا ہے ، جاڈااسمتھ کے اس کیپشن سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے کسی ملک میں موجود ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور محض ایک دن میں جاڈا کی تصویر کو 8 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ لائک کرچکے ہیں۔جاڈا سمتھ کے مداحوں نے مسلم ثقافت کو اپنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، پریانکا چوپڑا نے بھی ان کی تصویر پر کمنٹ کرکے انہیں خوبصورت قرار دیا، ماضی میں جاڈا سمتھ کسی بھی مذہب سے وابستہ ہونے کی تردید کرچکی ہیں۔