کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ سہانہ نذر معروف فلم ساز حسن عسکری کی نئی فلم ’’چاند چہرہ‘‘ میں جلوہ گر ہونگی۔ فلم کا آخری اسپیل تیزی سے شوٹ ہورہا ہے امید ہے کہ فلم جلد سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سہانہ نذر کا کہناتھاکہ ان دنوں توجہ فلم انڈسٹری پر مرکوز کررکھی ہے اور ڈرامہ انڈسٹری سے فی الحال کنارہ کشی اختیار کی ہوئی ہے بہت سی آفرز ہیں لیکن ایک وقت میں ایک ہی پروجیکٹ کرتی ہوں تاکہ اس میں ذہنی اور جسمانی طور پر اپنی بہترین پرفارمنس عکس بند کرواسکوں ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ بہت عمدہ کام کررہا ہے فلمیں بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہورہی ہیں جس سے فنکاروں کو بھی اپنی شناخت بنانے میں مدد مل رہی ہے انکا کہنا تھاکہ اس وقت تقریبا پاکستان کے ہر بڑے شہر میں فلموں کی عکسبندی جاری ہے چھوٹے اور بڑے بجٹ کی فلمیں پروڈیوس ہورہی ہیں نئی فلمیں بننا اچھا اقدام ہے۔