لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار شاہ رول علی کی نئی ڈرامہ سیریل مقبولیت سے آگے بڑھ رہی ہے ۔تحسین خان کی ڈائریکشن میں بنائی گئی سیریل’’مالا میر‘‘ ان دنوں اے پلس سے نشر کی جارہی ہے جس میں شاہ رول علی نے عامل کے چیلے کا کردار کیا ہے جو بعد ازاں ان کی جگہ لے لیتا ہے ۔ڈرامے کی کہانی مالا نامی ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے ڈراؤنے خواب آتے ہیں جس کے ساتھ ساتھ ان کے گھر میں بھی غیر معمولی واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ مالا کا کردار فاریہ شیخ کررہی ہیں۔عامل کا کردار سینئر اداکار خالد نظامی نے کیا ہے تاہم آئندہ اقساط میں ان کی جگہ شاہ رول علی لیں گے جن کے گیٹ اپ اور پرفارمنس نے نہ صرف سینئر فنکاروں کو بے حد متاثر کیا ہے بلکہ ٹی وی ناقدین بھی منہ بھی بند ہوگئے ہیں۔اس بارے شاہ رول علی کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کم لیکن منفرد اور معیاری کام کرتا آیا ہوں یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ آتا ہے وہ پہلے سے منفرد ہوتا ہے اور اﷲ کی رحمت سے شائقین اسے پسند بھی ضرور کرتے ہیں۔