کراچی ( کلچر رپورٹر)پاکستان فلم و ٹی وی کے اداکار ہمایوں گیلانی گزشتہ روز نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے ، مرحوم نے ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ اداکارہ میرا کے ساتھ اپنی پہلی فلم (ہوٹل)کی تھی ،اس فلم ہوٹل کو بھارت میں بھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ،ان کی نماز جنازہ(آج)بعد نمازعصر صفورا گوٹھ کرن ہسپتال مسجد قبائمیں ادا کی جائے گی۔