کراچی (کلچرل رپورٹر) ماڈل و اداکارہ سائرہ روبن کل اپنی سالگرہ کراچی میں منائیں گی۔ اس حوالے سے ایک رنگارنگ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں انہوں نے میڈیا اور فنکار برادری کو مدعو کیا ہے ۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سائرہ روبن کا کہنا تھا کہ ان دنوں کمرشلز شوٹس میں بے حد مصروف ہوں جبکہ کچھ ڈراموں کی بھی شوٹنگ جاری ہے ۔ ماڈلنگ کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی کام کررہی ہوں ۔ عموما سالگرہ سادگی سے ہی مناتی ہوں اس بار دوستوں کے اصرار پر تھوڑا ہلا گلا کرنے کا پلان بنایا ہے انسان کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے اس میں جو خوشیوں کے پل میسئر ہوجائیں ان کو بہتر طریقے سے دائرے میں رہتے ہوئے انجوائے کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انکا کہنا تھا کہ ہر کام کو خوش اسلوبی سے کیا جاسکتا ہے ۔