کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی موسیقی کی جانی پہچانی آواز سجاد علی اپنے مداحوں سے بے حد خوش ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سجاد علی نے ’مولا‘ کو پسند کرنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ٹوئٹر پر انھوں نے اپنی ایک چھوٹی سی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ گنگنا رہے ہیں۔ ویڈیو کے آخر میں انھوں نے پیغام دیا کہ آپ لوگوں کے بہت پیار اور دعاؤں کا شکریہ۔بعد ازاںٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کے کلام ’مولا‘ پر شاندار اور مثبت رد عمل دینے کے لیے مداحوں کا شکریہ۔