اسلام آباد(92نیوزرپورٹ) ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کی تاریخیں طے پاگئیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق صدر رجب طیب اردوان 23 اکتوبر کو 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچیں گے اور پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرینگے ۔وزیراعظم عمران خان ترک صدرکے اعزازمیں استقبالیہ تقریب منعقدکرینگے ،دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی سطح پر اہم مذاکرات ہونگے ،مذاکرات میں مسئلہ کشمیرپرخصوصی طورپرتبادلہ خیال کیاجائیگا،مشرق وسطیٰ خصوصاشام کی صورتحال اورافغان امن عمل پربھی غورکیاجائیگا۔