مکرمی !آج کل پاکستان میں دو ہی معاملات کا چرچہ ہے کورونا اور ارطغرل غازی۔ پاکستان میں کسی چیز کی مقبولیت کااندازہ اس سے بخوبی لگایا جاسکتا کہ آپ کو بآسانی اس کے پاپڑ میسر آتے ہیں کہ نہیں۔ ارطغرل غازی پر پہلے بھی کئی جگہوں پر بہت بات ہوئی ہے۔ مغربی دنیا نے اسے سافٹ ایٹم بم بھی قرار دیا ہے۔ جس میں یقینا بہت شاندار طریقے سے اسلامی تاریخ اور اقدار کو دکھایا گیا ہے۔جو یقینا ایمان کو تازہ کرتی ہے اور روح کو جھنجھوڑتی ہے۔ یہ بیشک ایک بہترین پیش کش ہے۔بہت ضروری ہے کہ ہمیں ہمارے اسلاف کا پتہ ہو اور ان روایات اور اقدار کا جن سے ہم بہت دور چلے گئے تھے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پی ٹی وی بھی اس قسم کے تاریخی ڈرامے بنائے۔ (اسماء طارق گجرات)