غزہ(آن لائن) فلسطین میں بسائے گئے ایتھوپیا کے سیاہ فام یہودیوں نے ایک بار پھر مظاہرہ کر کے اسرائیلی پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کی ہے ۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسائے گئے ہزاروں یہودیوں نے تل ابیب، حیفا، اشدود اور اشکلون میں احتجاجی مظاہرے کئے جبکہ صیہونی پولیس نے کم از کم50 مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔