ریاض (این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اسلام آباد میں خادم الحرمین الشریفین جامع مسجد تعمیر کرانے کی منظوری دے دی ۔عرب ٹی وی کے مطابق جامع مسجد یونیورسٹی کے کیمپس ایچ ٹین سیکٹر میں تعمیر کی جائے گی۔ اس میں چار ہزار افراد نماز ادا کر سکیں گے جبکہ خواتین کیلئے خاص مصلے میں 2 ہزار کی گنجائش ہوگی۔ علاوہ ازیں خارجی صحنوں میں چھ ہزار افراد نماز پڑھ سکیں گے ،اس منصوبے کے تحت خادم الحرمین الشریفین لائبریری، خادم الحرمین الشریفین عجائب گھر، امیر محمد بن سلمان کانفرنس ہال، دفتری خدمات زون اور پارکنگ ایریا بھی ہوگا۔