لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق سیکرٹری خارجہ شمشادا حمد خان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مغرب اسلامی ممالک کواکٹھانہیں ہونے دیگا۔92 نیوز کے پروگرام جواب چاہئے میں میزبان ڈاکٹر دانش سے گفتگو کرتے ہوئے شمشادا حمد خان نے کہا کہ امریکہ کو ایران کی اشد ضرورت ہے ۔جب بھی ا یران اورسعودی عرب کے درمیان کوئی کشیدگی ہوئی تو ہم نے یہی رول اداکیا ہے ۔امریکہ چاہتا ہے کہ مسلمان ممالک کے درمیان اختلافات جاری رہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ پا کستان کو تنہا کیا جائے لیکن آج پا کستان ہی ا یران اورسعودی عرب کے درمیان صلح کرارہا ہے ۔ ا نہوں نے کہاکہ میں نے جنرل ایوب سے لے کراب تک کام کیا ہے لیکن عمران خان جیسی قیادت پا کستا ن کو نہیں ملی ان کی بات سنی جاتی ہے ۔تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ اعجازاعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب اورایران کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہئے اسی لئے انہوں نے یہ کہا کہ وہ ثالث نہیں بلکہ دونوں ملکوں میں سہولت کار ہیں۔ہمیں امریکہ ،ایران اور سعودی عرب میں ایک لچک نظر آرہی ہے امریکہ نئی جنگ نہیں چھیڑناچاہتا ہے کیونکہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ الیکشن میں کامیابی ملے ۔تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی نے کہا ہے د نیا کے چودھری کے ساتھ کس طرح چلنا ہے یہ آسان کام نہیں ہے ۔امریکہ نے سعودی عرب اورایران کو لڑانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ نہیں لڑے ۔ میری حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ وہ نمبر دو کی بجائے نمبر ون کے طورپر بات کرے ۔ پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ کشمیرکہاں ہے ۔عمران خان پر دنیا بھی اعتبارکرتی ہے مسائل ہیں انکو نہیں بھول سکتے ۔ آج تک کس نے اقوام متحدہ اورامریکہ میں جس طرح عمران خا ن نے بات کی ہے کسی اور نے کی ۔