لاہور(این این آئی) شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒکا 142واں یوم پیدائش آج ملی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ دن کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات ہونگی۔ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلوں اور مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شاعر مشرق کی زندگی اور تحریک پاکستان کے لئے ولولہ انگیز جدوجہد کو موضوع بنایا جائے گا۔ لاہور میں مزار اقبالؒ پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی ہوگی۔