لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹینس سٹار اعصام الحق اور ان کی اہلیہ بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے سامنے آ گئے اور انہون نے دس ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز اپنی بیان میں اعصام الحق قریسی اور ان کی بیوی شیزا حسن نے راشن کی تقسیم کے پروگرام کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا ۔ ایک خاندان کے لئے راشن کے پیکٹ میں آٹا، دال، چاول، چینی اور دیگر بنیادی استعمال کی اشیاشامل ہیں جس کی مالیت تین ہزار پانچ سو روپے فی پیکٹ بنتی ہے ۔ اعصام ا لحق نے مخیر حضرات سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس کار خیر میں ان کے ساتھ شامل ہوں۔دوسری طرف ٹینس سٹار اور ان کی اہلیہ نے کہا کہ کرونا سے بچنے کے لئے شہریوں کو گھر میں رہنا ہوگا۔