کابل(آن لائن)افغانستان میں فورسز کی کارروائیوں میں اہم طالبان کمانڈرحبیب ناصری سمیت 4ہلاک ہو گئے ۔ناصری کو قندوز میں ہلاک کیا گیا،بدخشاں آپریشن میں 3دہشتگرد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے دوسری جانب افغان لڑکیوں نے سستے وینٹی لیٹر بنا لئے ۔ افغانستان کے شمالی صوبہ قندور میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے طالبان عسکریت پسند تنظیم انتہائی اہم کمانڈر حبیب اﷲ ناصری ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ طالبان کمانڈر حبیب اﷲ ناصری دہشتگردی کے کئی حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے کئی واقعات میں ملوث تھا اور صوبائی دارالحکومت قندور میں طالبان کمانڈر کی حیثیت سے کام کر رہا تھا ان کا مزید کہنا ہے کہ طالبان کمانڈر ناصری کی ہلاکت طالبان عسکریت پسندوں کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے ۔ افغان سکیورٹی فورسز کی اس بڑی کامیابی پر افغان وزارت دفاع نے خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد علاقے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنایا جائے گا۔