چٹاگانگ (سپورٹس ڈیسک) افغانستان کے راشد خان نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلئے وہ ٹیسٹ میچ جیتنے والے دنیا کے سب سے کم عمر کپتان بن گئے انہوں نے یہ کارنامہ 20 سال اور 354 دن کی عمر میں انجام دیا۔پہلی اننگز میں پانچ اور دوسری اننگز میں چھ وکٹوں کے ساتھ 11 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے پہلی اننگز میں 51 اور دوسری اننگز میں 24 رنز کی اننگز بھی کھیلی جوکسی کپتان کا ریکارڈ ہے۔