نیو یارک(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کیلئے باتوں سے آگے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا۔امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ملیحہ لودھی نے کہا مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ فلسطین کے مسئلے جیسا ہے ، دونوں ہی متنازع علاقے ہیں، دونوں میں لوگوں کو محصور کردیا گیا ہے ، دونوں علاقے اقوام متحدہ کے ایجنڈے کے پرانے مسئلے ہیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے سب آگاہ ہیں، کشمیریوں کی آزادی کو مکمل ختم کردیا گیا ہے ۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارتی اقدام سے مقبوضہ وادی میں بڑے انسانی المیے کا خطرہ ہے ۔ ملیحہ لودھی