کراچی(کامرس رپورٹر) آئی ایم ایف معاہدے کے ضمن میں پاکستانی روپے کی قدر گرنے کی افواہوں کے باعث بدھ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں غیر معمولی اٹھان دیکھنے میں آئی اور ڈالر2.25روپے بڑھنے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 146.25 روپے پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر پھر نیچے آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق مجموعی طور پر بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 3پیسے کی کمی سے 141.40روپے سے گھٹ کر141.37روپے اور قیمت فروخت141.50روپے سے گھٹ کر141.47روپے ہوگئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے 143.20روپے سے بڑھ کر143.50روپے ہوگئی جبکہ قیمت فروخت143.95روپے پرمستحکم رہی ۔ یوروکی قیمت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں70پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے یوروکی قیمت خرید160.50روپے سے بڑھ کر161.00روپے اورقیمت فروخت162.30روپے سے بڑھ کر162.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید185.30روپے سے بڑھ کر186.00روپے اورقیمت فروخت187.10روپے سے بڑھ کر187.80روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں10پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیاجس سے سعودی ریال کی قیمت خرید38.40روپے سے بڑھ کر38.60روپے اورقیمت فروخت38.80روپے سے بڑھ کر39.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید39.20روپے سے بڑھ کر39.30روپے اورقیمت فروخت39.60روپے سے بڑھ کر39.80روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت خرید21.30روپے اور قیمت فروخت22.80روپے ہوگئی۔