اسلام آباد(خبر نگار)الیکشن کمیشن کی گزشتہ سال کارکردگی کی رپورٹ پر جائزہ کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارات منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی اور وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکاء کو رپورٹ کی تیاری اور تفصیلات کے حوالے سے آگاہ کیا۔الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پر تجاویز کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں وزیر قانونی، وزیر انسانی حقوق، وزیر مواصلات اور وزیر پارلیمانی امور شامل ہیں۔الیکشن ایکٹ کے سیکشن 16 کے تحت ای سی پی سالانہ رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرنے کی پابند ہے ۔الیکشن کمیشن کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد تجاویز کو جلدکابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔