لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ٹائون ہال میں محفل میلا دالنبی ؐکا انعقاد کیا گیا۔ محفل میلا دالنبی میں نبی آخرالزماں حضرت محمد ؐکے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے گئے ۔ نعت خوانی میں نبی پاک سے محبت ، انکی تعلیمات و سیرت سے اظہار عقیدت کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور آصف بلال لودھی نے کہا کہ نبی آخرالزمانؐ کا یوم ولادت سعادت کائنات کا سب سے روشن باب ہے ۔ حضور کی نسبت کے سوا ہمارے پاس کوئی اور نسبت نہیں ہے ۔ بارہ ربیع الاول کے حوالے سے چاروں اضلاع کے تمام پروگراموں میں انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری عمارات کو برقی قمقموں سے روشن و آراستہ کیا جا رہا ہے ۔ محفل میلاد میں کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کے علاوہ ڈی سی لاہور دانش افضال، ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی، ایڈیشنل کمشنر (ریونیو)ر ائو ریاض، ایڈیشنل کمشنر شیخ آفتاب، اے ڈی سی لاہور اصغر جوئیہ، اے ڈی سی جی صفدر ورک، سی او ایم سی ایل علی عباس بخاری، اے سی آر حافظ مدثر، اے سی جنرل محمد جعفر، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر لاہور میاں وحید الزماں، تمام ٹاون افسران، تمام مسالک کے علمائاکرام سمیت تمام مذاہب کے سکالرز نے شرکت کی۔