لاہور (پ ر) مسجد و امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ کھاڑک میںپانچ روزہ خمسہ مجالس عزا کا آغاز ، مولانا محمد افضل حیدری ،ذاکر لیاقت علی حیدری نے فضائل و مصائب محمد و آل محمد بیان کئے۔ سجاد بخاری نے منقبت پیش کی۔ چیئرمین ٹرسٹ حاجی نثار علی خان، عامر حسین ہاشمی ، حاجی عبدالغفور بٹ، شہباز علی، اظہر نقوی سمیت سینکڑوں مرد و خواتین نے مجلس میں شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیر کی آزادی ، ملکی کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں اور نیاز امام تقسیم کی گئی۔ حاجی نثار علی خان کا کہنا تھا کہ خمسہ مجالس 11 صفر تک روزانہ 7:30 بجے شب ہوگی جبکہ اختتامی مجلس پر شبیہ علم کا جلوس برآمد ہوگا۔