ریمز(سپورٹس ڈیسک ) دفاعی چیمپئن امریکہ نے گزشتہ روز ایک انداز سے خواتین کے عالمی کپ ٹرافی کے اپنے دفاع کا آغاز کیا جب ایلکس مورگن نے ریمز میں بدنصیب تھائی لینڈ کو ریکارڈ 13-0 سے تباہ کرنے والے میچ میں 5گول کئے ۔ امریکہ نے اپنے دس گول دوسرے ہاف میں کئے اور اس طرح اس نے خواتین کے ورلڈ کپ میچ میں بڑے مارجن سے فتح حاصل کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ اس نے 2007ء میں جرمنی کا ارجنٹائن کو 11-0سے شکست دینے کا ریکارڈ توڑ دیا ۔میچ کے بعد ٹیم کی کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم نے میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی۔