نیویارک (سپورٹس ڈیسک) چار مرتبہ کی اولمپک چیمپئن امریکہ کی سائمنے بلیز نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پیرس گیمز 2024 تک جمناسٹک جاری رکھ سکتی ہیں۔ 24 سالہ چیمپئن 25 تمغوں کے ساتھ ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ کی سب سے کامیاب جمناسٹ ہیں، ٹوکیو اولمپکس 2020 کے ملتوی ہونے کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ان کے فرانسیسی کوچز کی خواہش ہے کہ وہ پیرس میں شیڈول انفرادی ایونٹ میں حصہ لیں۔