پنسلوانیا (نیٹ نیوز) امریکا میں 3 بچوں سمیت کار چوری کرنے والے شخص کو مشتعل ہجوم نے تعاقب کر کے پکڑلیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی، پنسلوانیا کے سپر سٹور کے باہر والدین کار پارک کرکے خریداری میں مصروف تھے ، 3 بچے کار کی پچھلی نشست پر بیٹھے تھے کہ ایک شخص گاڑی چرا کر بھاگ گیا، والدین نے یہ منظر دیکھا تو چیخ و پکار کی ، والدین نے ٹیکسی کے ذریعے کار سوار کا پیچھا کیا اور ایک سگنل کر اسے پکڑ لیا، ایک ہجوم بھی پہنچ گیا اور کار چور پر جوتوں، لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی، کار چور 54 سالہ ایرک ہوڈ تشدد سے ہلاک ہوگیا۔