لاہور(نامہ نگار) ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ احمد رضا نے گزشتہ روز نجی کمپنی کے سٹینڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گاڑیوں کے کوائف کی چیکنگ کے ساتھ سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز کی بھی انسپکشن کی۔ انہوں نے سختی سے تنبیہ جاری کی کہ گاڑیوں میں سلنڈرز کا استعمال نہ کیا جائے جبکہ روٹ پرمٹ نہ ہو نے پر متعدد گاڑیوں کو سٹینڈ سے ہٹا دیا گیا۔