جدہ،واشنگٹن(این این آئی، نیٹ نیوز )امریکی سینیٹ کے ارکان پرمشتمل ایک وفد نے اتوار کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز سے جدہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے جس کے دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفد میں سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ، ٹوڈ ینگ ، اور انٹلیجنس کمیٹی اور سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ممبر سینیٹر انگوس کنگ شامل تھے ، ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔