لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے پچھلے دس دن کی رپورٹ جاری کردی ہیں۔افسران ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت کے بعد فیلڈ میں موجود اور سرکاری نرخنامے کو عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔5421 سٹورز و دکانوں کو پرائس کے حوالے سے چیک کیا گیااور652 دکانوں و سٹورز پر گراں فروشی پائی گئی اور337 چالان کئے گئے اور228 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔1،240،000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے اور215 دکانوں و سٹورز کے مالکان خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور87 افراد کو جیل بھیج دیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ علاوہ ازیں ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اﷲ رانجھانے فیصل ٹاؤن میں دورہ کیا۔انہوں نے دکانوں پر ریٹ لسٹ کو چیک کیا۔ ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے پر 06 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔