لاہور(کر ائم رپورٹر)شہر میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہریو ں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سر ور روڈ کے علاقے میں ڈاکوگھر میں گھس کرآ صف اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4لاکھ30ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ با دامی با غ کے علاقے میں ڈاکو گھر میں گھس کرفا روق اور اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر3لاکھ90ہز ار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔جبکہ ہنجر وال کے علاقے میں2موٹرسائیکل سوارڈاکو شعیب اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے 60ہزار روپے نقدی وو طلائی زیورات۔گر ین ٹا ئو ن کے علاقے میں ڈاکومبشر اور فیملی سے پر3لاکھ20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات۔وحد ت کا لو نی کے علاقے ڈاکو یا سر اور فیملی سے 2لاکھ65ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ۔نصیر آ با د کے علا قہ میں ڈاکوسر فر ازاور فیملی سے 1لا کھ 75ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ کو ٹ لکھپت کے علاقے میں ڈاکو مد ثر سے 1لا کھ 60ہزار اور موبائل فون۔نو اب ٹا ئو ن سے ڈاکوفرقا ن سے 1لا کھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ہڈ یا رہ اور شفیق آ با د سے گاڑیاں اوراسلا م پو رہ، سا ندہ ،مستی گیٹ ،گڑ ھی شا ہو،پرانی انارکلی،شا د با غ،ما ڈل ٹا ئو ن اورشما لی چھا ئو نی کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔