کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں20پیسے اورقیمت فروخت میں5پیسے کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں 20پیسے اور فروخت میں15پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.60روپے سے گھٹ کر 155.40 روپے اورقیمت فروخت155.65روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کی کمی ہوئی اور امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے سے گھٹ کر 155.20 روپے اورقیمت فروخت 155.60 روپے سے گھٹ کر155.50روپے ہوگئی۔