لاہور(سپورٹس رپورٹر) گزشتہ توز پولو کپ فائنل میچ کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق اور کامران اکمل بھی گراؤنڈ میں موجود تھے ۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ جونیئر پولو کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کرکے تماشائیوں کے دل جیت لئے اور انہوں نے فائنل انجوائے کیا ہے ۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ میچ دیکھنے آیا ہوں اور سرد موسم میں زبردست میچ دیکھ کر بچے اور میں بہت لطف اندوز ہوئے ۔ جیتنے والی ٹیم کے کپتان بازل فیصل کھوکھر کے مطابق جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر بہت اچھا لگا مستقبل میں انڈر 19 کے زیادہ ایونٹس ہونے چاہئیں۔ ٹیم میں کھیلنے والی واحد لڑکی عمل رضا کا کہنا تھا کہ گرنے کے باوجود پولو کھیلنا بہت اچھا لگا ہے ۔ مستقبل میں مزید پولو کے مقابلوں میں حصہ لوں گی اور اگلے سال کے انڈر 19 ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لوں گی۔ ٹورنامنٹ جیت کر بہت اچھا لگا۔