کاراکس(نیٹ نیوز)ایران سے تیل کی سپلائی کے حوالے سے وینزویلا نے طیارہ شکن میزائل نصب کردیئے ۔ایرانی آئل ٹینکر غرب الہند میں داخل ہوچکا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے روکنے کا امکان ہے ،وینزویلا کے صدر کا کہنا ہے کہ میزائل مشقیں جاری ہیں،وینزویلا کے صدر نے ایران سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اپنے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کردیے ہیں ۔ایران کی جانب سے وینزویلا بھیجے گئے آئل ٹینکر غرب الہند میں داخل ہوچکے ہیں ، ان جہازوں کی حفاظت کے لیے وینزویلا نے لا عور چیلا جزیرے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل نصب کردیے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ امریکی فوج ایران سے آنے والے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی کوشش کرے گی۔دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے کہا کہ ان کی فوج روسی میزائلوں سے مشقیں کررہی ہیں ۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے 5 آئل ٹینکرز پر 15 لاکھ بیرل تیل موجود ہے ۔