لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر خواجہ جنید نے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری قومی ہاکی ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک کوالیفائرز میں ورلڈ رینکنگ میں تیسرے نمبر کی ٹیم ہالینڈ کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔