لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور رمضان سپر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاؤن شپ وائٹس نے ٹاؤن شپ کراؤن کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ وحدت ایگلٹس گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاؤن شپ کراؤن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 70 رنز بنائے ۔ٹاؤن شپ وائٹس نے مطلوبہ سکور 2 وکٹوں پر پوراکرلیا۔فائنل میں سید توقیر علی شاہ اور ملک سرور نے انعامات تقسیم کئے ۔