لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات و مسائل کے جلد حل کے لئے جامع پالیسی وضع کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی تشکیل سے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو سرعت سے حل کرنے اور ان کی جان و املاک کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ امور و کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائر یکٹر جنرل احسن وحید سمیت، ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز و دیگر نے شرکت کی۔